شجاعت اور پرویز الٰہی سے نارویجن سفیر ، فرسٹ سیکرٹری کی ملاقات

شجاعت اور پرویز الٰہی سے نارویجن سفیر ، فرسٹ سیکرٹری کی ملاقات

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ناروے کے سفیر Mr. Kjell-Gunner Erikson اور فرسٹ سیکرٹری Mr. J248rn نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ناروے کے سفیر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر بھی جب گجرات کا نام آتا ہے تو چودھری صاحبان کا ریفرنس سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے، ناروے کی حکومت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی بہتر تعلقات کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کو بڑا مقام حاصل ہے، ناروے کے لوگ پاکستان کو بہت پسند کرتے ہیں۔

شجاعت ملاقات

مزید : صفحہ آخر


loading...