عدالت نے فیصل رضا عابدی کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا

عدالت نے فیصل رضا عابدی کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا

  



اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کا 2دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سابق سینیٹر پیپلز پارٹی فیصل رضا عابدی کو ہتھ کڑیوں کیساتھ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصل رضا عابدی کا 2دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔دوران سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کی تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا ۔بعدازاں عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ حق اور سچ سامنے آ کر رہے گا،جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے کہ سچ بول کر ہار جاؤں۔فیصل رضا عابدی نے رات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میری رات ایک کرمنل کیساتھ گزاری،مجھے جیل میں ایک کرمنل کیساتھ رکھا گیا۔

مزید : صفحہ آخر