نیب نے گرفتار مجاہد کامران کی نشاندہی پر یونیورسٹی کے 5سابق رجسٹرار گرفتار کر لئے

نیب نے گرفتار مجاہد کامران کی نشاندہی پر یونیورسٹی کے 5سابق رجسٹرار گرفتار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)نیب لاہور نے پنجاب یونیورسٹی سکینڈل میں مزید 5ملزمان کو گرفتار کر لیاہے،ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے گرفتار مجاہد کامران کی نشاندہی پر یونیورسٹی کے سابق 5رجسٹرار بھی گرفتار کر لئے ہیں۔ملزمان میں ڈاکٹر اورنگزیب عالمگیر، ڈاکٹر لیاقت علی ، ڈاکٹر کامران عابد ، ڈاکٹر راس مسعود ، اور امین اطہر شامل ہیں۔پانچوں ملزمان 3 سالہ دور میں بطور رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی تعینات رہے،گرفتار پانچوں ملزمان نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں میں اہم کردار ادا کیا، ملزمان نے تمام بھرتیاں سالانہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کیں اور بعد ازاں انہیں توسیع دیتے رہے۔
5ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -