کیاپی ٹی آئی والے دودھ کے دھلے باقی سب چور ہیں؟ سعد رفیق

کیاپی ٹی آئی والے دودھ کے دھلے باقی سب چور ہیں؟ سعد رفیق

  



لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اورسابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایسے باتیں کرتے ہیں جیسے وہ دودھ کے دھلے ہیں اور باقی سب چور ہیں، ہم سب کچھ برداشت کرلیں گے لیکن جب انکی باری آئے گی پھر ان کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی، حکومت نے اگر یہی رویہ جاری رکھا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سخت دل انسان ہیں ۔ ہمارے ساتھ جو کچھ بھی کیا جارہا ہے ہم اسے بھگت لیں گے لیکن جب عمران خان کی باری آئے گی تو انکے جتنے ساتھی ہیں وہ سب بھاگ جائیں گے۔ ان کی جماعت لوٹوں کی جماعت ہے۔ نیب اور حکومت مل کر انتقامی کاروائی پر اتری ہوئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہمارے مطالبات پورے کرے۔ اگر حکومت نے انتقامی کاروائیاں ایسے ہی جاری رکھی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ایسے بات کرتے ہیں جسے وہ سب دودھ کے دھلے ہوئے ہیں اور باقی سب چور ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...