سعودی قونصلیٹ اور ڈراپ بکس مالکان کی اجارہ داری ، فی پاسپورٹ 1000روپے تک وصول کرنے لگے

سعودی قونصلیٹ اور ڈراپ بکس مالکان کی اجارہ داری ، فی پاسپورٹ 1000روپے تک وصول ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی قونصلیٹ اسلام آباد میں عمرہ ویزہ ڈراپ بکس مالکان نے مانپلی قائم کر لی50روپے فی پاسپورٹ کی بجائے 500روپے سے 1000روپے تک وصول کرنا شروع کر دیا،عمرہ ویزہ شارٹ ہونے کو جواز بنا کر اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے سعودی سفیر نوٹس لیں عمرہ ایجنٹوں کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو،ان کا کہنا ہے کہ نان ایاٹا کو ڈراپ بکس جاری کرنا اور ڈراپ بکس مالکان کی طرف سے یہ تاثر دینا کہ ہم نے بھاری رقوم دے کر ڈراپ بکس حاصل کیے ہیں،سعودی سفارتخانے کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے ،کے پی کے کے بدنام زمانہ کلچر مافیا کا بھی نوٹس لیا جائے اور طے شدہ 50روپے فی پاسپورٹ رقم وصول کرنے کاڈراپ بکس مالکان کو پابند کیا جائے۔

ڈراپ بکس

مزید : صفحہ آخر