دبئی میں 450پاکستانیوں نے اپنی جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کر لی

دبئی میں 450پاکستانیوں نے اپنی جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کر لی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کے معاملے میں سپریم کورٹ کی ہدایت پرقائم کمیٹی نے 893 مالکان کو نوٹس بجھوائے تھے جن میں سے 450 افراد نے جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کرلی ہے جبکہ 443افراد نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا،جائیدادوں کے مالکان کے نام ایف بی آرکو مزید تحقیقات کے لیے بجھوائے جائیں گے۔بقیہ افراد نے دو ہفتوں میں جواب نہ دیا تو وہ متعلقہ جائیدادوں کے مالک تصور نہیں ہوں گے اور جائیدادوں کو بے نامی قرار دے کر بحق سرکار ضبط کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ وہ متعلقہ جائیدادوں کے مالک تصور نہیں ہوں گے اور بے نامی قرار دے کر بحق سرکار ضبط کرنے کی کارروائی کی جائے گی، اس حوالے سے پاکستان ، دبئی کی حکومت سے رابطہ کرے گا اور ضرورت پڑی تو قانونی جنگ بھی لڑے گا۔ذرائع کے مطابق جن افراد کو نوٹس بھیجے گئے ہیں ان میں سے اب تک کسی نے متعلقہ جائیداد کا مالک ہونے کی تردید نہیں کی ہے۔جو افراد جائز ذرائع آمدن، ٹیکس کی ادائیگی اور رقم کی قانونی ذرائع سے منتقلی ثابت نہ کرسکے ان کے خلاف کارروائی ایف بی آر کی ذمہ داری ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...