نیا پاکستان ہاؤسنگ پر وگرام ، فارم کے حصول کیلئے رش ، نادرا ایپ سائٹ کریش کر گئی

نیا پاکستان ہاؤسنگ پر وگرام ، فارم کے حصول کیلئے رش ، نادرا ایپ سائٹ کریش کر ...

  



لاہور(نیوز رپورٹر) نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لئے نادرا کی ویب سائٹ پر فارم اپ لوڈ کردیا گیا ہے جس کے بعد بے پناہ ر ش کے باعث نادراکی آفیشل ویب سائٹ بری طرح کریش کرگئی تاہم اس رہائشی منصوبے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام وزیر اعظم کی جانب سے ایک اچھا پروگرام ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اس پر شفاف طریقہ سے عمل درآمد بھی کیا جائے،شہریوں کااظہار خیال۔تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں عوام کے لئے مناسب اور آسان اقساط کے اس پروگرام کے پہلے مرحلہ میں سات اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے اور ان اضلاع میں سکھر، کوئٹہ،گلگت، مظفر آباد،سوات،اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں جہاں کے غریب بے گھر افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے اور اسکیل چار تک کے ملازمین اس سے مستفید ہوں گے فارم بائیس اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 ء تک مختلف مخصوص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں بمعہ ڈھائی سو روپے رجسٹریشن فیس جمع کروائے جاسکتے ہیں جبکہ اس کے لئے فارم کی فوٹو کاپی کو بھی قابل قبول قرار دیا گیا ہے جاری کردہ فارم میں شناختی کارڈ کے مطابق نام شناختی کارڈ نمبر موبائل نمبر جبکہ رہائش کا فون نمبر بھی دینا لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ گھر لینے والے کو اپنا پیشہ ظاہر کرنا پڑے گا جبکہ اس کی موجودہ رہائش کے علاوہ یہ بھی بتانا پڑے گا کہ وہ اپنے گھر میں رہتا ہے اور مشترکہ طور پر رہائش پذیر ہے یا پھر وہ کرایہ کے گھر میں رہ رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ خاندانی کل ماہانہ آمدنی بھی ظاہر کرنی ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ فارم میں گھر لینے والے سے اس کی قسط کی ادائیگی بھی بتانا ضروری ہوگی جبکہ گھر میں متوقع افراد کی تعداد جو رہائش اختیار کرے گی اس کی تعداد بھی بتانا ضروری ہوگی جبکہ اس کے علاوہ گھر کے لئے موجودہ مقام بھی وہ کس شہر میں گھر لینا چاہتے ہیں جبکہ فارم میں حلف نامہ کا بھی اقرار کرنا ضروری ہے جس کے مطابق یہ بات کو تسلیم کرنا ہے کہ فارم میں اس کی طرف سے دی گئی معلومات مکمل ہے اور کوئی بھی بات پوشیدہ نہیں رکھی گئی۔دریں اثنانیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک اچھا پروگرام ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اس پر شفاف طریقہ سے عمل درآمد بھی کیا جائے اورغریب افراد کو میرٹ پر گھر دئیے جائیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی حکومتوں نے ایسی سکیموں کا اجراء کیا ہے جس میں سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا گیا آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اس کی مثال ہے جس میں بے پناہ کرپشن کی گئی اور غریب افراد کو کچھ حاصل نہیں ہوا ندیم اور بابر نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے پچاس لاکھ بنانے کا اعلان بہت خوش آئند بات ہے مگر حقیقیت میں یہ ایک بہت مشکل کام ہے اور اس پر میرٹ پر عملدرآمد ہونا چاہئیے تاکہ غریب عوا م جن کے لئے یہ اسکیم شروع کی گئی ہے وہ اس سے مستفید ہوسکیں امید ہے کہ اس حوالے سے عمران خان چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محنت کش محمد بوٹا اور شکیل نے کہا کہ ہم کرائے کے گھر میں رہ رہے ہیں اور تبدیلی کا نعرہ اسی روقت کامیاب ہوگا جب اس سکیم میں غریب لوگوں کو گھر دئیے جائیں گے ماضی کی طرح اپنوں میں بندر بانٹ نہیں ہونی چاہئیے امید ہے کہ اس حوالے سے میرٹ پر گھروں کی تقسیم ہوگی اس سے قبل بھی ایسی بے شمار اسکیمیں شروع تو ہوئیں مگر افسوس کی بات ہے کہ اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے اور غریب لوگ آج بھی بے گھر ہیں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرامین ،عبدالروف ،زاہد امین ،ندیم ملک ،ملک مبین ،ملک اعجاز،حاجی نعیم ،حاجی شبیرمحمو د،اکرم ،قاسم علی ،ملک بشارت سمیت دیگرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور امید ہے کہ ہماری امیدوں پر پورا بھی اترا جائے گا ہمیں غریب ہیں اور اپنی پوری زندگی میں اپنا گھر نہیں بناسکتے اب اس حکومت کی جانب سے جو اعلان کیا گیا ہے امید ہے کہ اس پر میرٹ پر کام کیا جائے گا اور جو نعرہ عمران خان نے لگایا ہے وہ ضرور پورا ہوگا اور امید ہے کہ ہمیں اور غریب لوگوں کو گھر ملیں گے بابر اور ساجد نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا پروگرام ہے اور اگر اس حکومت نے اس پر میرٹ پر اور شفاف انداز سے عمل کیا تو غریب لوگوں کی دعائیں بھی ملیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ حکومت کی ایک بہت بڑی کامیابی بھی ہوگی امید ہے کہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے جو عوام سے وعدے کئے ہیں وہ ضرور پورے کئے جائیں گے اور امید ہے کہ پاکستان میں اب غریبوں کو بھی گھر ملیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...