مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2اور کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2اور کشمیری نوجوان شہید

  



سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع کپواڑہ میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے عبدالغنی خواجہ اور طارق احمد کو ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے شٹ گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...