لندن، شاپنگ مال سے 2کروڑ 10 لاکھ ڈالرکی خریداری کرنیوالی خاتون زیرتفتیش

لندن، شاپنگ مال سے 2کروڑ 10 لاکھ ڈالرکی خریداری کرنیوالی خاتون زیرتفتیش

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون 10 سال کے دوران ایک شاپنگ مال سے دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی خریداری کرنے پر انسداد کرپشن قانون کی زد میں آ گئی۔ضمیرہ ہاجیوہ نے لندن میں واقع ہیرڈز نامی شاپنگ مال سے 2017 میں ایک دن میں ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کی خریداری کی جب کہ مجموعی طور پر 10 سال کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ کی خریداری کی۔آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی جائیداد کے ذرائع خفیہ رکھنے سے متعلق کیس ہار چکی ہیں۔برطانیہ کے انسداد کرپشن کے ادارے نے ضمیرہ ہاجیوہ سے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے اور اگر ہاجیوہ عدالت میں اپنی جائیداد کے ذرائع کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکی تو خدشہ ہے وہ لندن کے قریب واقع اپنا ایک کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا گھر اور برکشائر گالف کورس کی ملکیت کھو دے گی۔

خاتون زیرتفتیش

مزید : صفحہ آخر


loading...