فطرت سے قربت،بیماریوں کے علاج کی انوکھی لیکن مفید تجویز
سکاٹ لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ باہر جائیے اور روز بادلوں یا تاروں کو دیکھیے، دریا یا سمندر کے کنارے جاکر ایک پتھر پر اپنی پریشانی لکھیے اور اسے پانی میں پھینک دیجیے، یا گھر کے باغیچے میں کھمبیوں کی دس اقسام تلاش کیجیے۔یہ وہ عجیب نسخے ہیں جو آج کل سکاٹ لینڈ کے ڈاکٹر اپنے مریضوں کیلیے لکھ رہے ہیں۔ اسے ماہرین نے ’فطرت کے نسخے‘ یا نیچر پرسکرپشن کا نام دیا ہے، بالخصوص شیٹ لینڈ جزائر کے ڈاکٹر دیگر دواؤں کے ساتھ اپنے مریضوں کو فطرت سے قریب ہونے کے مشورے دے رہے ہیں۔برطانیہ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا تجربہ ہے جو نیشنل ہیلتھ سروسز اور سکاٹ لینڈ میں پرندوں کے تحفظ کی تنظیم (آر ایس پی بی) نیشروع کیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس سے بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے، دماغی اور جسمانی اطمینان بڑھتا ہے اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ سب سے بڑھ کر انسان جب قدرتی مناظر کے قریب ہوتا ہے تو اس سے خوشی ملتی ہے۔
فطرت سے قربت