مشتری کے چاند پر 15 میٹر اونچے برفیلے نوکدار ستونوں کا انکشاف

مشتری کے چاند پر 15 میٹر اونچے برفیلے نوکدار ستونوں کا انکشاف

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سیارہ مشتری کے مشہور چاند یوروپا پر لاتعداد ایسے برفیلے ستون دریافت ہوئے ہیں جو 50 فٹ (15 میٹر) تک بلند ہیں جنہیں دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ فرش پر ان گنت برفیلے نیزے آسمان کی جانب رخ کئے ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انتہائی نوکدار ستون یہاں اترنے والے کسی بھی خلائی جہاز کوچند لمحوں میں تباہ کرسکتیہیں۔ زمین کے برفیلے علاقوں میں جب سورج کی روشنی نشیب میں موجود برف سے ٹکرا کر لوٹتی ہے تو اس طرح کی نوکیلی برف وجود میں آتی ہے۔ عین اسی طرح یوروپا پر بھی نوکیلے ابھار وجود میں آگئے ہیں۔ ماہرین زمین پر بننے والی نوکدار برفیلی اشکال کو پینی ٹینٹس کا نام دیتے ہیں۔

برفیلے نوکدار ستو ن

مزید : صفحہ آخر


loading...