ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ،600کنال سے زائد سرکاری اراضی و اگزار

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ،600کنال سے زائد سرکاری اراضی و اگزار

  



لاہور( جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد تجاوزات اور سرکارکی زمین کو واگزار کروانے کے لیے آپریشن کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور ضلعی انتظامیہ نے آٹھویں روز بابو صابو میں دریائے راوی سے ملحقہ سرکار کی زمین کو واگزار کروانے کے لیے آپریشن کیا۔آپریشن کی نگرانی اے سی سٹی صفدر ورک نے کی جبکہ ایم سی ایل اور پولیس کے عملہ نے آپریشن میں حصّہ لیکر 580کنال(50) کروڑ روپے ما لیت کی سرکار کی زرعی اراضی کو واگزار کروا لیا اور زمین پر ہل چلادیا۔ اسطرح اے سی کینٹ حیدر عباس وٹو نے موضع موتا سنگھ میں پی ایچ اے پارک سے ملحقہ سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے آپریشن کیااور سرکار کی 24 کنال 20) (کروڑ روپے مالیت کی جگہ کو واگزار کروایا۔ کار سرکار میں مداخلت اور کرین کو نقصان پہنچانے پر 5افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد تجاوزات و سرکاری زمین واگزاری کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ایل ڈ ی اے رنگ روڈ اتھارٹی اور محکمہ جنگلات کے ساتھ ملکر 1349 کنال زرعی ، کمرشل و رہائشی جگہ کو واگزار کروایا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1