یونین کونسل 10میں کوڑا نہ اٹھانے کے خلافاہل علاقہ کا مظاہرہ

یونین کونسل 10میں کوڑا نہ اٹھانے کے خلافاہل علاقہ کا مظاہرہ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)یونین کونسل نمبر 210 فیصل ٹاؤن میں کوڑا نہ اٹھانے کے خلاف مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ محمد پورہ فیصل ٹاؤن میں کئی سالوں سے ہزاروں گھروں سے کوڑا اکٹھا کرنے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی سینٹری گاڑی لگی تھی مگر سیاسی مداخلت کی وجہ سے مراد راس جو عام انتخابات میں اس یونین کونسل سے ہارے تھے اب انہوں نے سیاسی رنجش کی بنا پر گاڑی کو بند کروا دیا ہے جس کی وجہ سے گھروں کے باہر چار دن سے کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں اور تعفن کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ احتجاجی مظاہرہ میں شریک چیئرمین یونین کونسل 210 اسم رحمان اور مقامی رہنما ملک احمد حسن کا کہنا تھا کہ ذاتی رنجش کی وجہ سے کوڑا نہیں اٹھایا جا رہا ، اہل علاقہ کے مسائل کو حل کیا جائے وگرنہ احتجاجی مظاہرے کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

اور گورنر ہاؤس کے بعد دھرنا دیا جائے گا اس موقع پر اہل علاقہ نے چیف جسٹس سے بھی کارروائی کا مطالبہ کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...