ضلعی انتظامیہ نے انسداد سموگ مہم کی رپورٹ جاری کر دی

ضلعی انتظامیہ نے انسداد سموگ مہم کی رپورٹ جاری کر دی

  



لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد سموگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے 43انڈسٹریل یونٹس کو آلودگی پھیلانے پر سیل کیا ہے اور12مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ19انڈسٹریل یونٹس کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 70اینٹوں کے بھٹوں کو نوٹسز جاری کیے گئے اور 179آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے لاہور کے دیہی علاقوں کے اہم مقامات پر دفعہ144کے حوالے سے وال چاکنگ کی ہے۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ریسکیو1122نے لاہور کے سکولوں میں بچوں میں سموگ کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کی سطح پر سموگ کمیٹی کے اجلاس میں روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...