گھروں کیلئے درخواستوں کی وصولی خوش آئند ہے،صفدر بٹ

گھروں کیلئے درخواستوں کی وصولی خوش آئند ہے،صفدر بٹ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے درخواستیں لینے کا اعلان انتہائی خوش آئندہے

اور مسر ت فزا امر ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں جس طرح پنجاب حکومت قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کررہی ہے اس سے میرٹ اور قانون کی بالادستی کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہاہے انشااللہ اب وہ دن دور نہیں جب ملک میں بدعنوان اور کرپٹ عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1