ڈالر کی اڑان اور روپے کی قدر میں کمی حکومت کی ناکامی ہے، حنا پرویز بٹ

ڈالر کی اڑان اور روپے کی قدر میں کمی حکومت کی ناکامی ہے، حنا پرویز بٹ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے۔ڈالر کی اڑان مہنگائی کو فروغ دیگی۔

اور روپے کی قدر میں کمی حکومت کی ناکامی ہے۔پانچ سال تک وزیر خزانہ اسد عمر نے معیشت کا آئن سٹائن بننے کی کوشش کی لیکن اب دو ماہ بعد ہی ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔میاں نواز شریف نے ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا غیر ملکی معاشی ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کررہے تھے ۔لیکن نام نہاد تبدیلی نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری افسوسناک ہے۔

عمران اس گرفتاری کے پیچھے چھوپنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ہے ۔اس پر پردہ ڈالنے کیلئے بجلی ،گیس سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی کی جا رہی ہیں ۔مسلم لیگ ن ایک پر امن و جمہوری جماعت ہے۔گزشتہ روز حکومت نے ناکامی کے خوف سے پنجاب اسمبلی کے منتخب لوگوں پر دروازے بند کر دیے ۔موجودہ سپیکر پنجاب اسمبلی سب سے بڑے ڈاکو ہیں جہنوں نے اربوں روپے کے قرضے ہضم کیے۔پاکستان میں اب آمریت سے بتر جمہوریت قائم کر دی گئی ہے۔

Back to

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...