ڈاکٹر طارق بھٹہ کی زیر صدارت قومی سٹیئرنگ کمیٹی برائے نیشنل ایمونائزیشن کا اجلاس
لاہور( جنرل رپورٹر) قومی سٹیئرنگ کمیٹی برائے نیشنل ایمونائزیشن کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق بھٹہ کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھEOCآفس میں ہوا۔ 15اکتوبر سے صوبہ میں شروع ہورہی ہے12روزہ انسداد خسرہ مہم کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد نے کمیٹی کو خسرہ مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ ویکسین اور سرنجز ودیگر ضروری سامان تمام اضلاع کو ڈسپیچ کر دیا گیا ہے۔
جبکہ بچوں کو ٹیکے لگانے والی ٹیموں کے سکلڈ ورکرز اور سوشل موبلائرز کو ٹریننگ فراہم کر دی گئی ہے۔
مزید براں محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر،اوقاف،محکمہ اطلاعات اور دیگر اداروں کو آن بورڈ لیا گیا ہے۔ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ PPA,PMAاور فیملی فزیشنز ایسوسی ایشن بھی رابطہ میں ہے ۔انہوں نے بتایاکہ انسداد خسرہ مہم ڈویلپمنٹ پارٹنرز WHO,GAVI,UNICEF کے تعاون سے چلائی جارہی ہے۔سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق بھٹہ نے انسداد خسرہ مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ کی بیماری پر قابو پانے کے لئے ٹیکے لگانے والی ٹیموں کو ہر بچے تک پہنچنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ خسرہ ایک موذی مرض ہے جس سے ہر سال ہزاروں بچے دنیا بھر میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔سٹیرئنگ کمٹی کے ماہرین نے MRویکسین (Measles+Rubela)بچوں کی روٹین ایمونائزیشن(EPI)ٖکا حصہ بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں پروفیسر ہارون حمید، ایڈیشنل ڈائریکٹر EPIڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر راناسہیل،ڈاکٹر جعفر سلیم،یونیسف کے نمائندے ڈاکٹر قرۃالعین،ڈاکٹر تنویر حسین،عثمان غنی،WHOکے ڈاکٹر مظہر قریشی،گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔