ابدالی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کا سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ابدالی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کا سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ابدالی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کا سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج، سوسائٹی پر مافیا کا قبضہ وا گزار کروایا جائے،مکینوں نے کہا ہے کہ سوسائٹی پر مافیا کا قبضہ ہے۔مکینوں کو ووٹ سمیت بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں،مظاہرین نے کہا ہے کہ ماہانہ فنڈز دینے کے باوجود قابض مافیا کی جانب سے مکینوں کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔ عدالتی حکم کے باوجود گزشتہ ایک دہائی سے سوسائٹی کے الیکشن بھی نہیں کروائے جارہے ۔ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق سوسائٹی کے الیکشن کروائے جائیں تاکہ عوام اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرسکیں۔