بل کی عدم ادائیگی پر یونین کونسل 12کے دفتر کی بجلی منقطع عملے نے ڈائریکٹ تار لگالی

بل کی عدم ادائیگی پر یونین کونسل 12کے دفتر کی بجلی منقطع عملے نے ڈائریکٹ تار ...

  



لاہور(لیڈی رپو رٹر) یونین کونسل 12 شاہدرہ کے دفتر نے گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کا بل دا نہیں کیا گیا ،بل کی عدم ادا ئیگی کی وجہ سے لیسکو حکا م کی جانب سے بجلی کا میٹر کا ٹ دیا گیا ہے ۔ 56 ہزار کے بل کی بروقت ادائیگی نہ ہو نے پر میٹر کاٹ دیا تو یو نین کو نسل کے حکا م نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری شروع کردی ۔ اس حو الے سے مو قف دیتے ہوئے’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے چیئر مین یو نین کو نسل خالد انصا ری نے کہا ہے کہ میں گز شتہ کئی روز سے لا ہو ر شہر سے با ہر آیا ہوا ہو ں بجلی چو ری کے متعلق میرے علم میں کو ئی با ت نہیں ہے لیکن اگر یسا کیا جا رہا ہے تو یقیناًیہ قا نو ن کی خلا ف ورزی ہے میں ابھی فوری طو ر پر اس کا ایکشن لیتا ہو ں ۔انہو ں نے کہا کہ میں چند روز میں واپس آتے ہی بجلی کے میٹر کے کٹنے کے متعلق اپنے عملے سے تفصیلات لو ں گا اورشفاف انداز میں اس کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی ذمہ دار ہوا اس کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1