لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کا میڈیکل کیمپ ، ہیپاٹائٹس بارے آگاہی دی گئی

لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کا میڈیکل کیمپ ، ہیپاٹائٹس بارے آگاہی دی ...

  



لاہو(جنرل رپورٹر) لطیف کپاڈیامیموریل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دی ہنر فاؤنڈیشن میں ہیپا ٹائٹس بی ، سی اور کمپلیٹ بلڈ کاؤنٹ کے لیے مفت بلڈ اسکریننگ کیمپ لگایا گیا۔اس مہم میں ISO سرٹیفائیڈ اور RIQAS سے ملحق ادارے ڈاکٹرز لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر نے بھی تعاون کیا۔ بنیادی مقصد طلباء میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی سے بچاؤ، خاتمے اور اسکریننگ کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ نعیمہ کپاڈیا نے کہا،’’گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہمارے ملک میں، ہیپا ٹائٹس ایک مہلک وبا کی طرح سامنے آیا ہے اور پاکستان میں سینکڑوں اور ہزاروں ایسے مریض ہو سکتے ہیں جن میں وائرل ہیپاٹائٹس موجود ہو اور وہ اس سے بے خبر ہوں۔انہو ں نے کہا اس بیماری کاخاتمہ نا گزیر ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1