البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی سموگ آگاہی سرگرمی،پمفلٹس تقسیم

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی سموگ آگاہی سرگرمی،پمفلٹس تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)سموگ کے خطرے اور اس سے بچاؤ کیلئے البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام جمعرات کے روز مین مارکیٹ ، گلبرگ میں آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ البیراک ٹیم کی نمائندگی جنرل منیجر آپریشنز عثمان نوری نے کی۔آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو لاہور میں بڑھتے سموگ کے خطرے ، اس سے متعلق مہلک بیماریوں اور اس سے بچاؤ کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات پر آگاہی دینا تھا۔

اس موقع پر جی ایم آپریشنز عثمان نوری کا کہنا تھا کہ شہری کچرے کو آگ لگانے سے اجتناب کریں۔ البیراک منیجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعید، منیجر آپریشنز سحرش ادریس، اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود اور سلمان اعجاز آگاہی سرگرمی میں موجود تھے۔