توہین رسالت قانون کو بلا جواز زیر بحث لانا قابل مذمت ہے،علماء

توہین رسالت قانون کو بلا جواز زیر بحث لانا قابل مذمت ہے،علماء

  



لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولاناقاری عبدالعزیز، مولانا قاری ظہورالحق، مولانا خالدمحمود نے توہین رسالت قانون کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بلاجواز پھر زیربحث لانے قرآن و سنت اور آئین پاکستان کے منافی متنازعہ ترمیمی بل پراحتجاج کرتے ہوئے اسے قانون تحفظ ناموس رسالت کے ساتھ امتیازی سلوک قراردیا ہے جسکی کوئی مثال پاکستان کے کسی بھی آئین وقانون میں نہیں ملتی ۔دینی رہنماؤں نے اس متنازعہ ترمیمی بل کیخلاف جے یوآئی کے سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری کے احتجاج اور واک آؤٹ کو خوش آئند قراردیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...