(ن) لیگ کاچور مچائے شور کا فارمولہ کامیاب نہیں ہوگا ،زہرا نقوی

(ن) لیگ کاچور مچائے شور کا فارمولہ کامیاب نہیں ہوگا ،زہرا نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ ن لیگ کاچور مچائے شور کا فارمولہ کامیاب نہیں ہوگا ، (ن) لیگ کی حکومت صاف پانی مہیا کرنے میں ناکام رہی،صاف پانی کے لئے عوام کی ٹیکسوں کے پیسوں پر ڈاکا ڈالاگیا ، اداروں سے لڑنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے۔
اور پنجاب اسمبلی کے باہر بھی احتساب کے ادارے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

، انہیں قوم کی لوئی ہوئی پائی پائی واپس کرنا ہو گی ۔اپنے ایک بیان میں سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ شہباز شریف اور دیگر کیخلاف کرپشن کے مقدمات موجودہ حکومت کے دور میں نہیں بلکہ خود ان کی حکومت میں شروع ہوئے اور اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کی کڑیاں ملنے پر گرفتاریاں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے اور اس کی جانب سے صرف (ن) لیگ ہی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں کو بھی طلب کیا گیا ۔(ن) لیگ واویلا کرنے پر توانائیاں صرف کر نے کی بجائے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر شعبہ تنزلی کی جانب گامزن رہا ۔ موجودہ حکومت خود کرپشن کرے گی اور نہ کسی کو قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے دیا جائے گا اس لئے (ن) اور ان کے حواریوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔