موٹاپے کی شرح میں پاکستان کا 188ممالک میں 9واں نمبر ہے،ماہرین

موٹاپے کی شرح میں پاکستان کا 188ممالک میں 9واں نمبر ہے،ماہرین

  



لاہور( لیڈی رپورٹر) اخوت ہیلتھ سروسزٹاؤن شپ لاہور کے زیر اہتمام موٹاپے کے عالمی دن پر فارمیوو فارما سیوٹیکل کے تعاون سے ایک سیمینار اورآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر طاہر رسول، قیصر حمید، ڈاکٹر مہوش رشید ، ڈاکٹر افشین سہیل ،ڈاکٹر وسیم عباس، پروگرام کوآرڈینیٹرروبی ہاشم ‘شبینہ نسیم‘کے علاوہ مریضوں اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر طاہر رسول نے حاضرین کو بتایا کہ حال ہی میں امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے موٹاپے کو باقاعدہ طور پر ایک بیماری قرار دیا ہے۔ موٹاپے کی شرح میں پاکستان 188ممالک میں سے 9نمبر پر ہے۔ڈاکٹرطاہر رسول نے کہا کہ موٹاپا مثلاً دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر، جوڑوں کے امراض، امراضِ نسواں، کینسرکا باعث بنتا ہے۔ ڈاکٹروسیم عباس ،ڈاکٹر افشین سہیل، ڈاکٹر مہوش رشیدنے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...