پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ایمپلائیز ہاؤسنگ سکیم کے نومنتخب عہدیداران سے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمدنے اپنے آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ خصوصی تقریب حلف لیا۔اس موقع پر نو منتخب صدر منیر اعوان،نائب صدر شہباز علی، جنرل سیکریٹری محمد ارشد، جوائنٹ سیکریٹری حافظ افتخار حسین اعوان، ایگزیکٹوممبر ان محمد عالم، عبد الجبار ، محمد آصف خان، محمد ریاض اور محمد ندیم منیر چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب اراکین ہاؤسنگ سکیم کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے محنت اور لگن سے کام کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...