عوام کو مزید آئی ایم ایف کا مقروض کرنا قابل مذمت ہے، ربیعہ طارق
لاہور (لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی صدر صوبہ پنجاب ربیعہ طارق نے ملکی حالات کے پیش نظر اپنے خصوصی بیان میں کہاکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اورعوام کو مزید آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر مزید مقروض کردیا گیا ہے۔ دو ماہ گزر جانے کے باوجود حکومتی کوئی پیش رفت ہوتے نظر نہیں ٓاتی۔
کہ عوام کو خوشحالی کی طرف لایا جائے روز مرہ کی ضروریات زندگی کی قیمتوں مزید اضافہ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور ترقی اور خوشحالی سودی نظام سے پاک معیشت اور اسلامی معاشی نظام کو رائج کرنا ہے