مانگا منڈی میں بجلی کی بے ہنگم تاریں خوف کی علامت ، شہری سراپا احتجاج

مانگا منڈی میں بجلی کی بے ہنگم تاریں خوف کی علامت ، شہری سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)نگا منڈی شہر اور اس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بے ہنگم لٹکتی تاریں موت بانٹنے لگیں اور متعدد حادثات میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے باوجود کوئی بھی محکمہ ذمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں تفصیلات کے مطابق لیسکو نے تاروں کی درستگی کے لئے ہیز رڈ فری سٹی منصوبہ تو شروع کیا مگرافسران کی عدم توجہی کے باعث یہ منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا ،الخالد ٹاؤن،چراغ ٹاؤن،رشید ٹاؤن،احمد آباد،طارق آباد ،باٹھ گاؤں،تالاب سرائے،نہلے ،کماس ،چاہ تمولی ، واڑہ پیراں گلا ں والا،ٹبہ صماد ،مانگا قلعہ نئی آبادی ، مانگاقلعہ سمیکا،مانگا نواں قلعہ ،مانگا تڑلے،کچی حویلی مانگا،سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بجلی کی تاریں گھروں کی چھتوں سے لگ رہی ہیں ۔ شہریوں کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر بھرمیں لٹکتی اس موت کو سمیٹنے اور شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کے لئے حکومتی سطح پر کبھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہلکی بارش ہوتو دیواروں میں کرنٹ آجاتا ہے،متعدد بار لیسکو حکام کو شکایات کرنے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے۔ شہر بھر کی سیاسی سماجی ،فلاحی تنظیموں نے چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ سے بے ہنگم تاروں کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثے کی صورت میں لیسکو انتظامیہ ذمہ دار ہو گی۔