پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے 5911اڈے سیل کر دیے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے 5911اڈے سیل کر دیے

  



لاہور (جنرل رپورٹر)عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 19,700 سے زائد علاجگاہوں پر چھاپے مار کر 5,911 عطائیوں کے کاروباربندکردیئے ، اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے5,896عطائیوں نے اڈے بند کردیئے ہیں اور وہاں نئے کاروبار شروع کر دیئے گئے ۔ مزید برآں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ نے3,150علاج گاہوں پر چھاپے مارے اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010ء کے تحت1,500سے زائدعطائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں ۔ دونوں نے 17اپریل سے اب تک 22,864 علاج گاہو ں کی چیکنگ کی اور7,400 سے زائدعطائیوں کے اڈے بند کئے ۔ کمیشن کی ٹیموں نے سب سے زیادہ 861 عطائیوں کے کاروبارلاہور میں بندکیے جبکہ فیصل آباد 486،گجرانوالہ 405، قصور386 اور شیخوپورہ 372 عطائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں۔ علاوہ ازیں کمیشن کو 3,000سے زیادہ ڈی سیلنگ کی درخواستیں بھی موصول ہوچکی ہیں،جن پر مزید کارروائی جاری ہے۔

اور جن عطائیوں کے کیس سنے گئے ہیں ،ان کو تقریباً14کروڑ روپے جرمانے کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جولائی 2015ء4 سے اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 16,000سے زائد عطائیوں کے اڈے سیل کر چکاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...