پی ٹی آئی حکومت توہین رسالت ؐ ایکٹ کو چھڑنے سے گریز کرے : مولانا عطاء الحق درویش

پی ٹی آئی حکومت توہین رسالت ؐ ایکٹ کو چھڑنے سے گریز کرے : مولانا عطاء الحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب اور ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش ،ضلعی تر جمان مولانا محمد ہارون حنفی نے واضح کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت توہین رسالت ایکٹ کو چھیڑنے کی کوشش نہ کریں ورنہ پاکستان کے عوام اور علماء کرام اس کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ایکٹ میں تر میم کرنے والے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں ایوان بالا میں ڈپٹی سپیکر مولانا عبدالغفور حیدری کو ناموس رسالت کے حوالے سے بھر پور دفاع کرنے پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر ایک سازش کے تحت لانے والے پی ٹی آئی کے حکمران توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے مسلمان اور دینی قوتیں اس بیرونی سازش کو ناکام بنا دئے گی حکومت توہین رسالت ایکٹ کو چھیڑنے کے ایجنڈے کی تکمیل کی سوچ چھوڑ دیں ورنہ عوامی قوت سے ان کا تختہ اُلٹ دینگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آتے ہی پہلے دن سے ناکام ہو چکی ہے عمران خان کے تمام دعوے سب کے سب جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں ملک بھر کے تمام عوام ان کے جھوٹ اور فریب جان چکے ہیں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں بے تحاشا اضافے ، ٹیکسز میں اضافے ، بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیائے خوردونوش میں ظالمانہ اضافے کی وجہ سے نہ صرف ملک کے عوام کو مزید غربت کی طرف دھکیل دیا بلکہ اربوں روپے ملک کے خزانے کو نقصان پہنچایا ۔اب پاکستان کے عوام خود بخود پی ٹی آئی حکمرانوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونگے کیونکہ مہنگائی نے غریبوں کی چیخیں نکال دی۔عمران خان کا پچاس لاکھ غریبوں کے لئے پچاس لاکھ گھروں کی فراہمی کا اعلان بھی بہت جلد جھوٹ ثابت ہو جائیگا ملک کا ایک وزیر اعظم غریب کوریلیف دینے کی بجائے اشیائے خوردونوش میں اضافہ کر رہے ہیں تو وہ مفت گھر کہاں سے دینگے ۔#