مردان ،پشتو ادار بدر منیر کی دسویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد
مردان (بیورورپورٹ)پشتو سنیما کے عظیم ہیرو بدرمنیر مرحوم کی دسویں برسی کی تقریب پریس کلب مردان میں ثقافتی تنظیم مردان گولڈ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بدرمنیر ویلفیئر ارگنائزیشن کی تعاون سے منعقد کی گئی دسویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فلمز انڈسٹری کے سینئر ہیرواور ولن آصف خان، جمیل بابر،سٹیج،ٹی وی اور فلم کے معروف فنکار طارق جمال،مردان گولڈ آرٹس کونسل کے جنرل سیکرٹری ریاض مایار، چےئرمین شاہ حسین تنہا،محمد جاوید یوسفزئی،صدر بھادر علی بابو،فلم سٹار زمان بغدادی اور دیگر مقررین نے پشتو فلموں کے عظیم ہیرو بدرمنیر مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا مقررین نے کہا کہ بدرمنیر مرحوم پشتو فلموں کے پہلے اور اولین ہیرو تھے ان کی پہلی پشتو فلم یوسف خان شیر بانو تھی جو ایک لوک کہانی پر بنی تھی مرحوم نے پشتو فلم یوسف خان شیر بانو میں یوسف خان کا مرکزی کردار اس انداز سے ادا کیا جو ہمیشہ کیلئے امر ہوگیا بدرمنیر مرحوم ایک سیدھا سادھا اور ملنگ ٹایئف انسان تھے انھوں نے یوسف خان شیر بانو کے ذریعے پشتو فلم کی بنیاد رکھی ہندوستان فلمز انڈسٹری میں جو مقام دلیپ کمار کو حاصل ہیں افسوس کا مقام ہیں کہ ہماری صوبائی حکومت اور کلچرل ڈیپارٹمنٹ نے وہ مقام پشتو فلموں کے اس عظیم ہیرو کو نہیں دیا بھارت میں فنکاروں کو مکمل سپورٹ کیا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں فنکاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے مقررین نے کہا کہ جب بدرمنیر زندہ تھے پشتو سنیما اورپشتو فلمی صنعت زندہ تھی لیکن ان کے انتقال سے بالخصوص پشتو سنیما کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا گزشتہ آٹھ اور نو سالوں میں پشاور، مردان نوشہرہ، منگورہ سوات ،کوہاٹ اور دیگر شہروں میں پچاس سے زائد سنیما گھر مسمار کرکے ان کی جگہ شاپنگ سنٹر اور پلازے تعمیر کئے گئے بدرمنیر جب تک حیات تھے وہ پشتو فلمز اور پشتو سنیما کا سنہرا اور کامیاب دور تھا لیکن ان کے انتقال سے سنیما گھر بھی نہ رہے اور بزنس بھی ختم ہوگئی مقررین نے کہا کہ بدرمنیر مرحوم کی برسی کی تقریب صوبائی حکومت کو منعقد کرنی چایئے تھی یہ کلچرل ڈیپارٹمنٹ کا کام تھا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ کلچرل ڈیپارٹمنٹ نے ہمیشہ پختون فنکاروں کی حق تلفی کیں فلمسٹار آصف خان نے پریس کلب مردان میں بدرمنیر مرحوم کی دسویں برسی کی تقریب منعقد کرنے پرمردان گولڈ آرٹس کونسل کے مرکزی عہدیداروں ریاض معیار، شاہ حسین تنہا، محمد جاوید یوسفزئی ، راج ولی شاہ اور بھادر علی بابوکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جو کام صوبائی حکومت اور کلچرل ڈیپارٹمنٹ کو کرنی چاہیئے تھی وہ مردان گولڈ آرٹس کونسل اور بدرمنیر ویلفیئر ارگنائز یشن نے کیں ۔دسویں برسی میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ریڈ انٹر ٹینمنٹ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ممتاز علی نے انجام دئے تقریب میں بدرمنیر مرحوم کے خوالے سے معروف شاعر سردارغمژن اور آیاز حسرت نے اپنا نظم پیش کیا جب کہ سٹیج پر فلم سٹار زمان بغدادی، شہزاد بدر، ریڈیوکی ممتاز اناؤسر بی بی شیرینہ اور ڈاکٹر نرگس ادا نے خاکے پیش کئے تقریب میں ضلع مردان کے ممتاز معالج ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی،عقیلہ سنبل، ممتاز شوبز صحافی اعجاز خان بے گناہ،اسد علی، عبدالظہور راہی،کالم نگار رحمان شیر یوسفزئی، ارشد رشدی، بلال خان، اکرم پشاوری،قندارے ارباز،سپین خان، ملک ارشد،معراج خان بدر،مہر اندیش، عبداللہ شاہ بغدادی،شاہ زیب جانی اور منگورہ سوات سے میڈیا کے آئے ہوئے نمایندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں تقریب کے آخر میں مردان گولڈ آرٹس کونسل کے عہدیداروں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس تنظیم کے بینر تلے ثقافتی تقریبات کا سلسلہ یوں ہی چلے گا
Back to Conversion