چوتھی عالمی کانفرنس سرحد یونیورسٹی پشاور میں اختتام پذیر
پشاور( پ ر)چوتھی عالمی کانفرنس سرحد یونیورسٹی پشاور میں احتتام پزید ہوئی۔عالمی کانفرنس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، شہید بے نظیر بٹھو یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہری پور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کے تعاون سے منعقد ہوئی۔کانفرنس کے آخر ی روز سرحد یونیورسٹی کے وائس پریزڈنٹ برگیڈئیر (ر) جاوید ٹیپو تھے۔جبکہ وائس چانسلرسرحد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان، وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سلطان آیاز ، ڈائریکٹر اورق ڈاکٹر اسد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر اورق پروفیسر فیاض علی شاہ اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور کی ڈاکٹرعاصمہ گل بھی موجود تھی۔کانفرنس کے آخری روز پہلے سیشن کے کی نوڈ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر عاصمدہ اسماعیل ملائشیا، پروفیسر ڈاکٹر عابد یخیٰ بوسٹوانا، پروفیسر ڈاکٹر مرات کایا ترکی اور پروفیسر ڈاکٹر اصیرف منشورملائشیا تھے۔کانفرنس کے احتتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ن کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے تینوں دنوں کے دوران جہاں اپنے علوم ،تجربے اور صلاحیتوں کو بہترین انداز میں استعمال کیا ہے وہاں یونیورسٹیز کا ماحول بھی اس طرح کی تحقیقی سرگرمیوں کے لئے نہایت حوصلہ افزاتھا۔انہوں نے آئندہ سالوں میں بھی اسی قسم کے مزید کانفرنسز کا عندیہ دے دیا۔ کیونکہ اس قسم کہ نفرنس سے باہمی روابط قائم ہوجاتے ہے۔جبکہ ملک کے بڑے تعلیمی اور تحقیقی اداروں سے علوم اور تکنیکی مہارتوں کے حصول کے لئے مزید کام کیا جاسکتا ہے۔ملک اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے مختلف یونیورسٹیز کے سائنسدانوں اور سپیکرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکے کی بدولت خیبرپختونخوا کے یونیورسٹیز کے متعلق جاننے کا موقع ملا ۔بلاشبہ خیبرپختونخوا کی یہ یونیورسٹیز ملک کی اعلیٰ اور نمایاں تحلیقی اور تحقیقی ادارے ہیں۔کانفرنس کے احتتام پر عالمی کانفرنس کے شرکاء میں سرٹیفیکٹس اور شیلڈ ز تقسیم کئے گئے۔