تین بچوں کو ہلاک کرنے والی بے رحم ماں انیقہ کا چالان پیش

تین بچوں کو ہلاک کرنے والی بے رحم ماں انیقہ کا چالان پیش

  



لاہور(نامہ نگار)تین بچوں کو ہلاک کرنے والی بے رحم ماں انیقہ کا چالان پولیس نے سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے،تھانہ ہیر پولیس نے ملزمہ انیقہ کے خلاف قتل کیس میں چالان مکمل کرکے سیشن عدالت میں شعبہ پروسیکویشن میں جمع کروا دیاہے ،پولیس نے اپنی تفتیش میں قرار دیا کہ ملزمہ انیقہ نے اپنے تین بچوں کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا ،پولیس چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ انیقہ نے اپنے تینوں بچوں کے منہ پرجائے نماز رکھا جس سے بچے سانس بند ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔پراسیکوشن کوچالان کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمہ کی سماعت کے لئے بھجوا دے گی۔

مزید : علاقائی


loading...