بونیر ،خسرہ مہم کا میابی ،65 ویکسینٹرز کو موٹر سائیکلیں فراہم

بونیر ،خسرہ مہم کا میابی ،65 ویکسینٹرز کو موٹر سائیکلیں فراہم

  



بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ صحت نے 15 اکتو بر سے شروع ہونے والے خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 65 ویکسینٹر ز کو نئی موٹرسایکلیں فراہم کردی گی ۔اس سلسلے میں ایک تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈگر میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان ،ممبران صوبائی اسمبلی ریاض خان اور سید فخر جہان باچا کے علاوہ ڈی ایچ او عبدالرحمان ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق ،ای پی ائی کوارڈینٹر ڈاکٹر لعل باچا ۔ڈاکٹر سعیدالرحمان ،جاوید باچا اے ڈی سی امیر خواص خان نے شرکت کی ۔انہوں نے ویکسینٹرز کو موٹرسائیکلوں کی چابیاں خوالہ کئے ۔اس موقع پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔اپنے مختصر خطاب میں ڈپٹی کمشنر اور ممبران اسمبلی نے ویکسینٹرز پر زور دیا کہ نوماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگاکر پھول جیسے بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائے ۔انہوں نے مزید کہاہے کہ کفایت شعاری کو اپنانے والی حکومت نے تمام تر اخراجات کم کرکے صحت اور تعلیم کو اولیت دی ہے اور ویکسینٹرز کو نئی موٹر سائکل کی فراہمی صحت کو اہمیت دینے کی واضح مثال ہے ۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اس پیغام کو عام کرنے میں کردار اداکرنے کی اپیل کی ہے اور والدین سے کہاہے کہ وہ حجرہ حجرہ اور مسجد مسجد انے والے ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...