فنکار اتحاد کا ماہانہ اعزازیہ بندش کیخلاف احتجاجی کیمپ

فنکار اتحاد کا ماہانہ اعزازیہ بندش کیخلاف احتجاجی کیمپ

  



پشاور( سٹی رپورٹر)فنکار اتحاد نے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اعزازیہ کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا یاپشاور پریس کلب کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ مظاہرین نے بینرز لگارکھے تھے جس پر اپنے مطالبات درج تھے جس کی قیادت فنکار اتھاد کے صدر زولفقار قریشی نائب صدر زرمحمد، جی ایس صمد شاد، سرپرست اعلیٰ ملک رحمان گل رابطہ سیکرٹری امین اللہ، سلطان بابا، رحیم شہزاد، وصال سیال اور دیگر فنکار کررہے تھے انکاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سوبے کے فنکاروں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا علان کیا تھا جس کیلئے کلچر ڈائریکٹریٹ نے ایک کمیٹی بنائی جس میں پانچ سو کے فنکاروں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کیلئے منظوری دے گئی لیکن بعض فنکاروں نے اس کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی جس کی وجہ سے ماہانہ اعزازیہ بند کیاگیا ،ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے اعزازیہ دینے کو کہا لیکن عدالتی فیصلے کے باوجود بھی پچھلے چار مہینوں سے کلچرڈیپارٹمنٹ ہمیں اعزازیہ نہیں دے رہا ہیں جس اعزایہ سے ہما رے فنکار برادری کی گھر وں کے چولھے جل ر ہے تھے لیکن اب حکومت فنڈ بحال کر نے کے بجا ئے ٹا ل مٹو ل سے کا م لے ر ہی ہے جس کی وجہ سے ہما رے بچے فاقوں پر مجبور ہو ر ہے ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ آٹھ مہینوں کافنکاروں کا اعزازیہ وزیراعلیٰ محمود خان نے سوات موٹر وے کیلئے مختص کیا جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ چھ مہینے پہلے تمام فنکاروں نے کلچرڈیپارٹمنٹ میں صحت کارڈ کیلئے فارم جمع کئے تھے لیکن ابھی تک ہمارے لئے وہ کارڈ نہیں بن گئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم کے جانب سے پچاس لاکھ گھربنانے کا اعلان کیا ہے جس میں فنکاروں کو بھی حصہ دیا جائے اور تمام مستحق فنکاروں کو گھر دیا جائے انہوں نے کہا کہ فنکاروں کیلئے اب راستے بند کی جارہے ہیں پہلے کی طرح اب نہ ان کا کام ہے اور نہ ہی معاشرے میں ان کی عزت کی جاتی ہے جبکہ زیادہ تر فنکار کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فنکاروں کو کلچر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں میں کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ یہ لوگ بھی سرکاری نوکری کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے اداروں کی طرح کلچر ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی اثررسوخ کے بنا پر کرپٹ لوگ غریبوں کا پیسہ ہڑپ کررہے ہیں جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ کلچر ڈائریکٹوریٹ میں بدعنوانی کی تحقیقات کرے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ فنکاروں کیلئے اعزازیہ کو بحالی اور ان دوسرے مسائل کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...