بیٹی کا باپ پربداخلاقی کی کوشش کا الزام،چھت سے کودکر عزت بچائی

بیٹی کا باپ پربداخلاقی کی کوشش کا الزام،چھت سے کودکر عزت بچائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ میں درندہ صفت نے اٹھارہ سالہ بیٹی مہک سے مبینہ طور پربد اخلاقی کی کوشش کی تو بیٹی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکے اپنی عزت بچائی،مہک علی کوطبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اٹھارہ سالہ مہک کی والدہ سعیدہ کے مطابق اس کے شوہر غضنفر علی نے اپنا گھر بیچ کر ساندہ میں تیسری منزل پر کمرے کرائے پر لیے ہوئے ہیں۔چند روز قبل غضنفر کے بھانجے زوہیب نے مہک علی سے بد اخلاقی کی تھی جس پر اس نے اس کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا۔ اس بات پر گھر میں کافی جھگڑا ہو ا۔ گزشتہ روز رات جب تمام اہل خانہ کمرے میں سور ہے تھے تو رات اڑھائی بجے اچانک چیخ پکار کی آواز سنائی دی جس کے بعد مہک علی دوڑ کر چھت پر چلی گئی اور پھر عزت بچانے کے لیے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔اس کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہا ں پر مہک نے واویلا کیا کہ اس کے باپ نے اس کے ساتھ بد اخلاقی کی کو شش کی ہے جبکہ اس کے باپ نے ڈاکٹرزکو بتایا کہ اس کی بیٹی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ڈاکٹرز نے بچی کی بات کا یقین نہیں کیا کہ کوئی باپ اپنی حقیقی بیٹی کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے اور پولیس کو اس کی اطلاع نہیں دی۔

مزید :

علاقائی -