مردان میں سرچ آپریشن 9 گرفتار ،اسلحہ برآمد

مردان میں سرچ آپریشن 9 گرفتار ،اسلحہ برآمد

  



مردان (بیورورپورٹ) تھانہ خرکئی کے حدود میں سرچ آپریشن 02مجرمان اشتہاریوں سمیت07مشتبہ افراد گرفتار ان رجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج، اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان کیپٹن (ر) واحد محمود کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن گل نواز خان کے زیر نگرانی ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے ڈی ایس پی کاٹلنگ گل شید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او گوہر تاج خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ خرکئی کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران مجرمان اشتہاریوں سمیت مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا ئے جس میں02مجرمان اشتہاریوں سمیت07مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے، آپریشن کے دوران27مکانات چیک کئے گئے جبکہ آپریشن کے دوران 03پستول اور86 عدد کارتوس بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، جدید سائنسی آلات کے ذریعے17موٹر سائیکلوں،187گاڑیوں اور170 افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں07افراد کو زیر دفعہ 107/151اور02افراد کو زیر دفعہ55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر