پشاور ،شہریوں کو لوٹنے والا گروہ کے 6 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

پشاور ،شہریوں کو لوٹنے والا گروہ کے 6 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

  



پشاور(کرائم رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سواریوں کے روپ میں شہریوں سے رقم لوٹنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے افغان سرغنہ سمیت6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 65 ہزار روپے مسروقہ رقم بر آمد کرلئے ملزمان کے قبضے سے بر آمد کی گئی رقم گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں اصل مالکان کے حوالہ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعی روح اللہ ولد بادشاہ سکنہ باجوڑ حال خزانہ نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ وہ کاروباری رقم لے کر جیسے ہی چمکنی موڑ پہنچا تو اس اثناء میں رکشہ میں سوار 4 ملزمان اسم و مسکن نامعلوم نے اس سے 2لاکھ پچاس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے اسی طرح مدعی محمد عمر ولد محمد صدیق سکنہ پخہ غلام نے بھی تھانہ چمکنی پولیس کی رپورٹ کی تھی کہ وہ فروٹ منڈی جا رہاتھا کہ چمکنی موڑ میں موٹر کار نمبر LOK-8272 میں بیٹھے افراد نے اس سے دس ہزار روپے بذور چھین کر فرار ہو گئے جبکہ اسی طرح مدعی دوا نور ولد محمد نور خان سکنہ نودیہہ بالا نے چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ مویشی منڈی جا رہا تھا کہ سواریوں کی سوزوکی میں پہلے سے بیٹھے نامعلوم ملزمان نے اس کے جیب سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے نکال لئے تینوں مدعیان کی رپورٹ پر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے شہر میں کاروباری افراد سے رقم چھیننے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل طاہر داوڑ کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ڈی ایس پی چمکنی اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی نے تینوں مقدمات میں نہایت جانفشانی اور جدید سائنسنی خطوط پرتفتیش کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر افغان سرغنہ سمیت 6 ملزمان صفی اللہ ولد ہدایت ، حشمت ولد رحمت اللہ ساکنان افغانستان حال پتنگ چوک، محمد داود ولد غلام حبیب سکنہ دلہ زاک روڈ ، ظاہر عرف جان ولد تاج محمد سکنہ افغانستان حال تہکال، امیر ولد صفدر سکنہ افغانستان اور عزت ولد آصف سکنہ شاہین مسلم ٹاون کو گرفتار کرلیا ملزمان نے سریدست سرسری انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے بر آمد کرلئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا جس کے دوران ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے اسی طرح ملزمان کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی آلٹو موٹر کار اور ایک چنگ چی رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والی رقم گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان کے سامنے اصل مالکان کے حوالہ کر دی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...