ہوپ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیمز فنڈز میں 5 لاکھ روپے عطیہ جمع کرادیا

ہوپ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیمز فنڈز میں 5 لاکھ روپے عطیہ جمع ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)حج عمرہ آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ )نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیمز فنڈز میں 5 لاکھ روپے عطیہ جمع کرادیا اس ضمن میں گزشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں چیمبر کے صدر فیض محمد ٗ ہوپ کے رہنما عابد پرویز اعوان ٗ کامران زیب اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین کا کہناتھاکہ ملک کے مستقبل کیلئے ڈیمز کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے پوری قوم کومتحد ہونا ہوگا انہوں نے کہاکہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے ہر فرد کو اپنا کرادا کرناچاہئے اگر اب بھی ڈیمز نہ بنے تو مستقبل میں پانی کی بوند بوند کو ترس جائیں گے اس موقع پر ہوپ رہنماؤں کی جانب سے ڈیمز فنڈز میں 5 لاکھ روپے کا چیک جمع کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر