مخالفی کو عام انتخابات کی طرح پھر منہ کی کھانی پڑے گی : افتخار علی مشوانی

مخالفی کو عام انتخابات کی طرح پھر منہ کی کھانی پڑے گی : افتخار علی مشوانی

  



مردان (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوام انہیں ضمنی انتخابات میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے۔اور مخالفین کو عام انتخابات کی طرح پھر منہ کی کھائی پڑے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 53 میں مختلف عوامی اجتماعات سے کرتے ہوئے کہا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ،صحت ،تعلیم اور صفائی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائی جائے گی ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کو گراس روٹ لیول پر حل کرنے کے لئے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی جائے گی ۔ آخر میں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ 14اکتوبر کو ووٹ ڈالنے کے لئے باہر نکلیں اور بلے کے نشان پر مہر لگائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر