غیر ملکی ماڈل منشیات کیس،ملزمہ کے وکیل نے کسٹم انسپکٹر دین محمد کے بیان پر جرحکی

غیر ملکی ماڈل منشیات کیس،ملزمہ کے وکیل نے کسٹم انسپکٹر دین محمد کے بیان پر ...

  



لاہور(نامہ نگار)منشیات کیس میں ملوث غیر ملکی خاتون ملزمہ کو سیشن عدالت میں پیش کیا گیا،ملزمہ کے وکیل نے کسٹم انسپکٹر دین محمد کے بیان پر جرح کی جس کے بعدعدالت نے دیگر گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج علی رضا ماڈل ٹریزا یلسکووا کی عدالت مین کیس کی سماعت ہوئی ،ملزمہ چیک ری پبلک کی شہری ہے، ماڈلنگ کے لئے پاکستان آئی تھیں ،کسٹم حکام کے مطابق ملزمہ ٹریزا یلسکووا کو منشیات بیرون ملک سمنگل کرنے کی کوشش میں ،لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ،ملزمہ کے سامان سے ساڑے 8کلو ہیروئن برآمد ہوئی ،ملزمہ کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا ہے وہ بے گناہ ہے وہ نہیں جانتی اس کے سامان میں منشیات کس نے چھپائی ،ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام نے چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے ،گزشتہ روزکسٹم انسپکٹر دین محمد عدالت میں پیش ہوئے اورملزمہ کے و کیل نے ان پرجرح کی۔

مزید : علاقائی


loading...