نوشہرہ میں اے این پی کا آج مہنگائی اور ٹیکسز کیخلاف مظاہرہ کا اعلان

نوشہرہ میں اے این پی کا آج مہنگائی اور ٹیکسز کیخلاف مظاہرہ کا اعلان

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی سمیت ضلع نوشہرہ کی تمام سیاسی جماعتوں کا ہوشرباء مہنگائی اور حکومت کا آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے باوجود عوام پر ٹیکسز کے بم گرانے کے خلاف آج احتجاجی مظاہرے کا اعلان مظاہرین شوبرا چوک میں دھرنا اور بعدازاں نوشہرہ پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ملک جمعہ خان، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اختیار ولی خان، پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب، جمعیت علماء اسلام کے مفتی حاکم علی حقانی اور دیگر کریں گے تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ آج بروز جمعہ ملک بھر میں وفاقی وخیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عوام پر ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ اور تقریباً 1800 سے زائد اشیاء استعمال کو بے تحاشہ مہنگا کرنے کے باجود یوٹرن خان نے تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے کر آئی ایم ایف کے پاس قرضے کیلئے چلا گیا انہوں نے کہا کہ نامزد وزیراعظم نے تو کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے خود کشی بہتر ہے وہ خود کشی کیوں نہیں کرتے اگر آئی ایم ایف کے پاس قرضہ لینے جاناتھا تو یہ ہوشرباء مہنگائی کا جواز بنتا ہے انہوں نے کہا کہ آج نوشہرہ کی تمام سیاسی جماعتیں شوبرا چوک میں یوٹرن خان کی اس ظالمانہ حکومت کے خلاف طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...