خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی کاغیر معیاری اشیاء تیار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی کاغیر معیاری اشیاء تیار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

  



پشاور (سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے جمعرات کو عوامی شکایات سیل سے لی گئی معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے گلبہار آفریدی گڑھی میں گھر کے اندر واقع غیرمعیاری چاکلیٹ ساز فیکتری کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی حکام گلبہار پہنچے تو عوام کے اسرار پر دودھ کی دوکانوں کی چیکنگ بھی شروع کی اور راستے میں واقع چار دودھ فروشوں کے دودھ کے نمونے ٹیسٹ کئے۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطااللہ خان کے مطابق عوامی شکایات سیل پر معلومات موصول ہوئیں کہ آفریدی گھڑی میں گھر کے اندر چاکلیٹ فیکتری واقع ہے جو کہ بین الاقوامی معیار کے مشہور برانڈ کے جعلی چاکلیٹ بناتی ہے جس پر فوڈاتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے سیل کردیا جبکہ جی ٹی روڈ پر واقع تین دوکانوں کو غیرمعیاری کھلا بسکٹ، چپس اور چنہ چور بیچنے پر سیل کردیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...