روٹی کے پیسے کم دینے پرہوٹل مالک کی فائرنگ،3گاہک زخمی
لاہور (کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقہ قینچی امرسدھومیں موجود ہوٹل پر شبیر،تاج دین اور اشرف نے بل ادائیگی کے دوران 20روپے کم دئیے جس پر ہوٹل مالک ابرار نے غصہ میں آکر اپنے ساتھی جبار کے ساتھ مل کر ان پر فائرنگ کردی جس سے تینوں گاہک زخمی ہوگئے جبکہ مالک اپنے ساتھی کے ساتھ موقع سے فرار ہوگیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے زخمیوں کے بیان قلمبند کرلیے تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔