شہباز شریف کے داماد علی عمران کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

شہباز شریف کے داماد علی عمران کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے داماد علیعمران یوسف کے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کی تحقیقات میں پیش نہ ہونے پر ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ،احتساب عدالت کے جج نے نیب کی درخواست پر سماعت کی،نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید اکرم سے مبینہ طور پر 13 کڑور روپے کی رشوت لینے پر عمران علی کو متعد بار نیب لاہور میں طلب کیا گیا اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے تاہم علی عمران بیرون ملک روپوش ہوگئے،عدالتی احکامات پر نیب پراسیکوٹر نے عمران علی کی جائیداد کی تفصیلات پیش کیں ۔

،جس میں بتایا گیا ہے کہ علی سنٹر ،علی ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے دفاتر اور اپارمنٹس ہیں،علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر ز کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ بھی عمران علی کی ملکیت ہے جبکہ غوث الاعظم ڈویلپرز کے نام پر بھی کروڑوں روپے کی جائیداد علی عمران کے نام ہے ،اسی طرح علی پروسیڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی علی عمران کی ملکیت ہے ، عدالت نے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا،بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران علی کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید : علاقائی


loading...