پشاور پولیس کی 9ماہ سماج دشمن عناصر کیخلاف مختلف کارروائیاں 5103افراد گرفتار

پشاور پولیس کی 9ماہ سماج دشمن عناصر کیخلاف مختلف کارروائیاں 5103افراد گرفتار

  



پشاور(کرا ئم رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے رواں سال 2018 میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کے قیام کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف کارروائیوں کے دوران خودکش جیکٹ سمیت دہشت گردی کے کئی منصوبے ناکام بنا کر پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا جبکہ مختلف مقامات سے خودکش جیکٹ سمیت 99کلو گرام سے زائد بارودی مواد کو اور 15 راکٹ شیل بر آمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا گیامحض 9 ماہ کے عرصے میں تاجروں، بچوں اور درجنوں شہریوں کے اغوا برائے تاوان میں ملوث4 خطرناک گروہوں کو بے نقاب کرکے 44 اغواکار گرفتار کر لئے جبکہ 18 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور راہزنیوں سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث5103 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 63دستی بم،1030 کلاشنکوف، 122 کالاکوف،4866 پستول، 420 رائفل،515 شاٹ گنزاورمختلف بور کے پانچ لاکھ نوے ہزار سے زائد کارتوس بر آمد کرلئے پشاور پولیس نے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندرون شہر واقع ہیروئن کی فیکٹری سمیت مختلف اڈوں کا سراغ لگا کر انہیں سیل کیا جبکہ کروڑوں روپے مالیت کے 12کلو گرام سے زائد آئس، 5326 کلو گرام چرس، 249 کلو گرام افیون،235کلو گرام ہیروئن اور 6938 بوتل شراب بر آمد کرکے ہزاروں ملزمان کوجیل کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاتفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر پشاور پولیس نے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کے خلا ف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ نو ماہ کے دوران متعدد کامیابیاں سمیٹی ہیں جس کے دوران پشاور پولیس نے اغوابرائے تاوان اور دیگر اغوائیگی کے واقعات میں ملوث 4 بڑے گروہوں کو بے نقاب کرتے ہوئے 44 اغواکاروں کو گرفتار کر لیاان کے قبضے سے 18 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کراتے ہوئے اپنی دلیری اور خداداد صلاحیتیوں کا لوہا منوایا اسی طرح پشاور پولیس نے شہر کو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے گزشتہ نو ماہ کے دوران تخریب کاری کے متعددمنصوبوں کو ناکام بناکر 99 کلو گرام سے زائد بارودی مواد اورایک عدد خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنانے کے ساتھ ساتھ 63 دستی بم ، 5 عدد مائنز،3 عدد IED،4 عدد راکٹ لانچرز اور 33عدد راکٹ گولے بھی بر آمد کئے ہیں اسی طرح پشاور پولیس نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر گزشتہ نو ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران سماج دشمن عناصر کو قابو کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 1030عددکلاشنکوف، 122 کالاکوف،4866 پستول، 420 رائفل،515 شاٹ گنزاورپانچ لاکھ نوے ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بر آمد کرکے خلاف مختلف تھانوں کی حدود میں 4108 مقدمات درج رجسٹر کرکے 5103 افراد کو گرفتار کیا ہے پشاور پولیس نے نوجوان نسل خصوصی طور پر طلباء کے مستقبل کو بچانے کی خاطر منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی12 کلو گرام سے زائد آئس بر آمد کی ہے جبکہ پشاور پولیس نے پشاور یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے قرب و جوار میں آئس فروخت کرنے والے ملزمان کے ساتھ ساتھ قبائلی علاقے سے آپریٹ ہونے والے گروہ کو بھی گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے اسی طر ح پشاور پولیس نے گزشتہ نو ماہ کے دوران مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 5326 کلو گرام چرس، 249 کلو گرام افیون،235کلو گرام ہیروئن اور 6938 بوتل شراب بر آمد کرکے ہزاروں ملزمان کے ساتھ ساتھ شہر میں واقع ہیروئن کی فیکٹری اور دیگر منشیات کے اڈوں کا سراغ لگاکر سیل کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کیااسی طرح پشاور پولیس نے اس عرصہ کے دوران اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی بھر پور کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران پشاور پولیس نے مختلف سنگین جرائم میں مطلوب 2232 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اسی طرح پشاور پولیس نے اس عرصہ کے دوران موٹرکار/موٹر سائیکل چوری میں ملوث 163ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 46موٹر کار اور52موٹر سائیکل بر آمد کر لئے ہیں جن میں سے 20 عدد موٹر کاریں انٹی کارلفٹنگ سیل کی انتھک محنت کی بدولت بر آمد کرکے مالکان کو ماہ مئی میں حوالہ کی جا چکی ہیں۔

Back to

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...