گھر پر قبضہ ، خاتون کی درخواست پر اداکارہ میرا سے جواب طلب

گھر پر قبضہ ، خاتون کی درخواست پر اداکارہ میرا سے جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگار)سول جج فہیم الحسن نے اداکارہ میرا کی جانب سے گھر پر قبضہ کرنے کے خلاف خاتون کی درخواست پر سول عدالت نے اداکارہ میرا سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ تسلیم کوثر نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ میرا کو گھر کرایہ پر دیا تھا مگر انہوں نے اس پر قبضہ کرلیا،رخواست گزارہ نے استدعا کی ادکارہ میرا کو گھر خالی کرنے کا حکم دے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی