پاک ریلوے کے زیر اہتمام انٹر ڈویژن ٹورنامنٹ کا آغاز
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ریلوے کے پشاورڈویژن کے زیراہتمام ال پاکستان انٹرڈویژن بیڈمنٹن ٹورنانمنٹ عبدالودود ہال پشاورسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیاافتتاحی میچ میں پشاورکی ٹیم نے سکھر کوتین صفر سے مات دیدی دوروزہ ٹورنامنٹ کاباقاعدہ افتتاحی پشاورسے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی پاکستان نمبرون پلیئر مرادعلی نے کیا اس موقع پرپشاورڈویژن سپورٹس آفیسر عظمت علی اورریلوے ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام بھی شریک تھے افتتاحی میچ میں پشاورکی ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے سکھر کی ٹیم کوباآسانی شکست دیدی۔ٹیم ایونٹ پرمشتمل ٹورنامنٹ میں پشاورکے سجاد نے سکھر کے طاہرعباس کودوایک سے ڈبل مقابلے میں پشاورکے عامر اورامین کے جوڑی نے سکھرکے مظہراورحفیظ کی جوڑی کے دوصفرسے جبکہ دوسرے سنگل مقابلے میں پشاورکے فوادنے سکھر کے حفیظ کودوصفرسے مات دیدی ۔دوروزہ ایونٹ کے حوالے سپورٹس آفیسر پاکستان ریلوے عظمت علی نے بتایاکہ ہم 1992سے پشاورمیں مختلف ایونٹس کاانعقا دکررہے ہیں پہلی باربیڈمنٹن کی میزبانی ہمارے حصے میں ائی ہے ٹورنامنٹ میں پشاورکے علاوہ لاہور،کراچی ،سکھر،کوئٹہ ،ملتان ،راولپنڈی کی ٹیمیں شریک ہیں انشاء اللہ دیگرمقابلے بھی پشاورمیں کرانے کاارادہ اورعزم ہے انہوں نے بتایاکہ ہمارے پشاورڈویژن کے ڈائریکٹر سپورٹس انورسعادت مروت کی انتھک کاوشوں سے پشاورڈویژن کھیلوں کی ترقی وترویج میں نمایاں اوراحسن کردار ادارکررہاہے جبکہ ڈی ایس شاہدوقاربھی سپورٹس کے حوالے سے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جس کے لیے ان کے مشکورہیں انہوں نے بتایاکہ کل چالیس کھلاڑی ایونٹ میں شریک ہیں سیمی فائنل اورفائنل آج سہ پہر کھیلے جارہے ہیں جس کی مہمان خصوصی پشاورڈویزن کے ڈویژن آفیسرہونگے جبکہ اس موقع پردیگر اعلی حکام بھی شریک ہونگے۔