پشاور ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

پشاور ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

  



پشاور(کرائم رپورٹر)سیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 50کلو گرام چرس اور 40 کلو گرام افیون بر آمد کرکے سمگلر کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیاملزم موٹر کار کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا برآمد ہونے والے منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ملزم کو گاڑی سمیت تھانہ منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ملزم اس سے پہلے بھی منشیات سمگل کرنے میں ملوث رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پرباالعموم اور قبائلی ضلع خیبر سے متصل علاقوں میں باالخصوص ناکہ بندیوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی تاکہ منشات سمگلر کو اس کے مذموم مقصد میں کامیاب ہونے سے روکا جا سکے ۔ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد نے صدر ڈویژن تھانوں کی حدود میں بھی خصوصی ناکہ بندیا ں کر رکھی تھیں ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر عبدالقیوم دیگر نفری کے ہمراہ فرنٹئیر روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک موٹر کار نمبر LEC-2162 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے50کلو گرام چرس اور 40 کلو گرام افیون بر آمد کر لی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے جبکہ ایک ملزم سید عالم ولد اطلس سکنہ باڑہ کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزم اس سے پہلے بھی منشیات سمگلنگ میں ملوث رہا ہے جس کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد ، ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر عبد القیوم سمیت تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان نقد انعام اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...