تعلیمی اداروں کے گردمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

تعلیمی اداروں کے گردمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہورپولیس نے گذشتہ روز سٹی، اقبال ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن میں تعلیمی اداروں کے گردمنشیات فروشوں کے خلاف بڑاکریک ڈاؤن کیا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاداکبرنے کہا کہ سٹی ڈویژن میں 38، کینٹ ڈویژن میں 28 اوراقبال ٹاؤن ڈویژن میں8 تعلیمی اداروں کے گردمنشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے۔

لاہورپولیس پورے شہرمیں روزانہ کی بنیادپرتعلیمی اداروں کے گردمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی ہے۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔ جلدتعلیمی اداروں کے گردمنشیات فروشوں کے مافیاکاخاتمہ کردینگے۔گرفتارشدہ ملزمان سے سراغ لگاکرنوجوان نسل کومنشیات کی لعنت میں دھکیلنے والے اصل عناصرتک پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے گردمنشیات فروشوں کوعدالتوں سے سخت قانونی سزادلوانے کی استدعاکرینگے۔

مزید : علاقائی