شانگلہ ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،24 گرفتار

شانگلہ ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،24 گرفتار

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نیشنل ایکشن پلان کے تحت الپوری سرکل حدود تھانہ اولندر کے گرد و نواح میں پولیس سپیشل گروپس کا (ہارڈ ٹارگٹ ) آپریشن شروع ۔ شانگلہ ملک بھر میں امن و اما ن اور پائیدار فصل گُل کے لئے جرائیم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری بے لچک گرینڈ آپریشن کے تحت الپوری سرکل کے گرد و نواح ڈہری ، داموڑی اور پہاڑی علاقوں میں پولیس کے اسپیشل کمانڈوز برق رفتار دستے داخل ۔ الپوری سرکل کے گرد و نواح میں داخلی و خارجی راستوں پر کمانڈوز ٹروپس کی سخت ترین چیکنگ ۔ 24 مشکوک افراد گرفتار۔ 3 پستول اور 2 رائفلز برآمد۔ ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ رسول شاہ : تفسیلات کے مطابق:۔ ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ رسول شاہ کے خصوصی احکامات پر ایس ڈی پی او الپوری امجد علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ اولندر خورشید علی کی قیادت آ رآر ایف کمانڈوز، ایلیٹ فورس ، لیڈیز پولیس ، بی ڈی اسی سکواڈ ، سپیشل برانچ ، ڈی ایس بی نے الپوری سرکل اور گرد و نواح میں سماج دشمن عناصر ، مجرمان اشتہاری جرائیم پیشہ افراد انڈر ورلڈنیٹ ورکس ، اسلحہ سملنگ ریکٹس سمیت نوجوان نسل کو تباہی و برنوبادی کے راستے کی جانب لے جانے والے موت کے سوداگروں کے خالف ٹھوس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے کمانڈوز اور اپریشن فورس نے داخلی و خارجی مقامات کو قبضہ میں لیکر سخت چیکنگ کر تے ہوئے درجنوں مشتبہ کو گرفتار کر لئے ہیں ۔ جبکہ سرچ اپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران ایکٹ کرایہ داران کے تحت کرایہ پر رہائیش پزیر درجنوں مکانات کو چیک کرتے ہوئے درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اس موقعے پر ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ رسول شاہ نے کہا کہ معاشرے میں سماج دشمن عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں جاری رہیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...